Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن لہسن کے طبی فوائد

روغن لہسن کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن لہسن کے طبی فوائد




ہرے مسالے میں شمار کیا جانے والا لہسن ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ماہر غذائیت جو لیچ کا کہنا ہے کہ دوائوں میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزاء قدرتی طور پر لہسن میں پائے جاتے ہیں، جو لیچ کا کہنا ہے کہ لہسن میں بہترین غذائیت پائی جاتی ہے۔
تقریباً 7000 سال قبل سے دوا کے طور پر استعمال ہونے والے لہسن کے طبی فوائد کے آج کے ماہرین غذائیت بھی قائل ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل جزو انسانی جسم کو ہر قسم کے موسمی یا فنگل انفیکشن اور الرجی سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لہسن سے بچوں کے پیٹ میں موجود کیڑوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔

لہسن میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
لہسن میں 2 فیصد میگنیز، 2 فیصد وٹامن بی، 1 فیصد وٹامن سی، 1 فیصد سلینیم کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ اس میں کیلوریز صفر ہوتی ہیں، لہسن میں کیلشیم، کوپر، پوٹاشیئم، فاسفورس سمیت آئرن بھی موجود ہوتا ہے۔

لہسن کی تاریخ:
عرصہ دراز سے ڈاکٹر لہسن کو علاج معالجے کیلئے استعمال کرتے آئے ہیں۔ یونانی مورخ ہیرودوتس نے بیان کِیا کہ مصری حکمران بڑی مقدار میں پیاز، مولی اور لہسن خریدا کرتے تھے تاکہ اہرام ِمصر کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو خوراک کے طور پر کھلا سکیں۔ ان کی خوراک میں بڑی مقدار میں لہسن ہوتا تھا تاکہ مزدوروں میں زیادہ طاقت اور قوتِ برداشت پیدا ہو۔
کئی صدیاں پہلے یونانی حکیم بقراط ہاضمے سے متعلق مسائل، کوڑھ، کینسر، زخموں، انفیکشن اور دل کے امراض کیلئے لہسن تجویز کِیا کرتے تھے۔ فرانسیسی کیمیادان لوئیس پاسچر نے 19 ویں صدی میں لہسن پر اپنی تحقیق سے دریافت کِیا کہ اس میں جراثیم کش اجزا ہیں۔ افریقہ میں20 ویں صدی کے دوران، ایک مشہور انگریز ڈاکٹر البرٹ شوئٹزر نے پیچش اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے لہسن استعمال کیا۔ جب دوسری عالمی جنگ میں روسی فوجی ڈاکٹروں کو جدید ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہوں نے لہسن سے سپاہیوں کے زخموں کا علاج کِیا۔ اسی وجہ سے لہسن روسی پنسلین کے نام سے مشہور ہو گیا۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے لہسن کے نظامِ دوران خون کو فائدہ پہنچانے کے بارے میں مزید تحقیق کی ہے۔

روغن لہسن کے طبی فوائد:
٭ دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیںتو آپ لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے انگلی لہسن کے تیل میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں، فوری آرام آئے گا۔
٭ لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جزو الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپائونڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے مئوثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ اس سے بہتر یہ ہے کہ آپ لہسن کے تیل کو کسی دیگر تیل میں شامل کر کے اس کا بالوں میں مساج کریں ۔
٭ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو لہسن کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں، یہ شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ تنائو کم کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ سردرد کی شکایت رہنے کے ساتھ ساتھ یہ دل پر بوجھ بڑھاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن کے 4 جوے روزانہ کھانا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ لہسن کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس کے نتیجے میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
٭ عمر بڑھنے سے دماغی عمر بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ کیمیائی تکسیدی ردعمل ہوتا ہے جو کھانے اور آکسیجن کے استعمال سے ہوتا ہے، اس عمل سے جسمانی توانائی تو بنتی ہے مگر خیلات کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور یاداشت کمزور ہوجاتی ہے، مگر لہسن کے تیل میں دماغ کو عمر کے اثرات سے بچانے کی جادوئی خاصیت ہے اور درمیانی عمر میں اسے کھانا الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
٭ روغن لہسن کے استعمال سے دل اور مسلز زیادہ مئوثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اگر آپ کوئی کھیل کھیلنا پسند کرتے ہیں تو یہ کارکردگی بڑھاتا ہے، لہسن جسمانی تھکاوٹ کم کرتا ہے اور ٹھنڈے موسم میں بھی جسمانی مشقت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لہسن کے روزانہ استعمال سے معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ ممکن ہے، لہسن کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔
٭ یہ کیل مہاسوں کے لیے ملنے والی ادویات کا مرکزی جزو تو نہیں مگر لہسن ایک قدرتی علاج ضرور ہے جو کیل مہاسوں کو ختم کر سکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں ، لہسن کے تیل کو انگلی سے کیل مہاسے پر لگانے سے اس کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
٭ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم کے دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگر نزلہ زکام کا شکار ہوجائیں تو دل مضبوط کرکے لہسن کی چائے پی لیں۔ اسے بنانے کے لیے لہسن کو پیس کر پانی میں کچھ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ آپ اس میں تھوڑا سا شہد یا ادرک بھی ذائقے کو بہتر کرنے کے لیے شامل کر سکتے ہیں۔
اس مقصد کیلئے روغن لہسن کے چند قطرے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
٭ کانوں کا انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بایوٹیکس ادویات کی مدد لی جاتی ہے مگر لہسن بھی اس حوالے سے مئوثر ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو بہت چھوٹے ہوں۔ اس کے لیے لہسن کو پیس کر تیل نکالیں، اسے معمولی گرم کریں اور چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکا دیں۔
٭ لہسن جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لہسن سے بھرپور غذا سے چربی کے ذخیرے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے لہسن کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔
٭ شدید ٹھنڈ میں ہونٹوں کا پھٹ جانا کافی عام ہوتا ہے تو اس کے علاج کے لیے پسے ہوئے لہسن کو کچھ دیر تک متاثرہ جگہ پر لگائے رکھیں۔ یا لہسن کا تیل لگائیں۔ اس میں شامل قدرتی سوجن کش خصوصیات درد اور سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
٭ لہسن سوجن کش اجزا سے بھرپور ہے اسی لیے یہ اچانک ہونے والی خارش سے ریلیف بھی دے سکتا ہے۔ لہسن کے تیل کی کچھ مقدار کو متاثرہ جگہ پر استعمال کریں تو وہاں خارش ختم ہو جائے گی۔
٭لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔
٭ صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خون کو سرگرم کردیتا ہے، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس مقصد کیلئے لہسن کے تیل کے چند قطرے شہد میں شامل کر کے استعمال کریں۔
٭ لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دبائوکا احساس کم کرتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items