Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن السی کے طبی فوائد

روغن السی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن السی کے طبی فوائد

السی کو انگلش میں فلیکس سیڈ Flexseed کہتے ہیں جبکہ اس کا ایک نام Linum seed بھی ہے۔ جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ السی کا بیج انسان نے اپنی ابتدا میں ہی تلاش کر لیا تھا اور اس کے فوائد سے آگاہ ہوگیا تھا اسی لیے السی کو قدیم ترین بیجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
طبیب حضرات السی کو انتہائی کارآمد بیج مانتے ہیں اور اس بات کو آج دور جدید میں بہت سی سائنسی تحقیقات میں بھی تسلیم کیا جا چکا ہے۔ اسی لئے السی کو انتہائی مفید خوراک کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں (گولڈن، برائون) ہیں اور دونوں ہی انتہائی مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہیں۔
   
السی کے پودے:
السی کا پودا ایک گز تک لمبا ہوتا ہے، جس پر موسم سرما کے آخر سے لے کر موسم بہار کے شروع تک نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ جو ڈوڈی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ ڈوڈا چنے کے برابر ہوتا ہے جو باریک چمکدار نوکیلے بیجوں سے بھرا ہوتا ہے۔ اسے ہی السی کے بیج کہتے ہیں۔ ان بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ عموماً اس کو گندم کی فصل کے ساتھ کاشت کیا جاتا ہے۔ السی اور اس سے نکلا ہوا تیل دونوں انسانی جسم کے لیے مفید ہیں۔
السی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہالینڈ، انگلستان، ہندوستان، پاکستان، مصر اور روس میں پائی جاتی ہے۔ پہلے السی کے پودے کا استعمال پارچہ بافی اور قدرتی نائلون بافی میں بھی کیا جاتا تھا۔ اب بھی ایران میں اس سے کپڑا بنایا جاتا ہے۔ لیکن اب مزید تحقیق کے بعد اس کے کچھ مزید فوائد سامنے آئے ہیں۔
   
السی میں موجود کیمیائی اجزا:
السی کے بیج کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 37 کیلوریز، 1.3 گرام پروٹین، 2 گرام کاربز، 1.9 گرام فائبر، 3 گرام ٹوٹل فیٹ، 0.3 گرام سیچورٹیڈ فیٹ، 1597 ملی گرام اومیگا فیٹی ایسڈ، وٹامن بی 6 %2، وٹامن بی 1 8فیصد،کیلشیم2فیصد، آئرن 2فیصد، میگنیشیم 7فیصد، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم 2فیصد پائی جاتی ہیں۔ جبکہ السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے الفالائینولینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔
   
السی کی غذائی اہمیت:
روغن السی میں وٹامن بی کمپلیکس، لی تھین، زنک، میگنشیم، اومیگا تھری کثیرمقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ دل ، خون کی شریانیں، مدافعاتی نظام، دوران خون، تولیدی اعضا، دماغی نظام، ہڈیاں اورجوڑوں میں السی کے اثرات مسلمہ ہیں۔ ماہرین غذا کے مطابق ملٹی وٹامن کے بعد السی ایک بہترین سپلیمنٹ ہے۔السی کا تیل گھٹنوں کے درد اور جوڑوں کے درد کیلئے بہترین دوا ہے۔
روغن السی کے فوائد:
٭ روغن السی کے کیپسول اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اومیگا سکس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں کولیسٹرول لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ دونوں جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتے ہیں۔
٭ اس تیل کے کیپسول دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ کیپسول شریانوں کے افعال کوصحت مند بناتے ہیں اور دل سے جڑے مسائل جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ کیپسول جسمانی ورم اور بلڈ کلاٹ کو کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔
٭ یہ تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو کہ صحت مند خلیات کو کینسر زدہ ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ورم کش خصوصیات ہونے کی وجہ سے بھی اس کا تیل مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔
٭ فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے السی کا تیل نظام ہاضمہ کو نیوٹریشن جذب کرنے کے عمل کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کی جلاب کش خصوصیات ہاضمے کے عمل کو ہموار کرتی ہیں جبکہ اس کے کیپسول کا استعمال پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتا ہے۔
٭ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے السی کا تیل مجموعی دماغی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود الفا لینولینک ایسڈ دماغ کی اچھی صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔
٭ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ گرتے بالوں کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتے ہیں، یہ ایسڈز جلد کی نمی برقرار رکھ کر اس ہمواری اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ آلودگی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
٭ سر کی خشکی دور کرنے کے لئے نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے السی کا تیل لگائیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف سر کی خشکی دور کرتا ہے بلکہ بالوں کو مضبوط اور چمکدار بھی بناتا ہے۔
٭ 2کھانے کے چمچ شہد میں 1چائے کا چمچ لیموں کا رس اور1 کھانے کا چمچ السی کا تیل ملا دیں۔ اسے چہرے پر براہ راست لگائیں یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس سے چہرے پر روزانہ مساج کیا جا سکتا ہے۔ اس سے جلد کی خشکی اور کیل مہاسے جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔
٭ جن کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے انہیں خشکی یا زیادہ میک اپ کے استعمال سے جلد پر الرجی ہو جاتی ہے۔ ایسے میں کوکو بٹر اور السی کا تیل ملا کر الرجی والی جگہ پر لگائیں۔ اس جیل سے بدبو نہیں آتی اور یہ الرجی کو دور کر دیتا ہے۔
٭ سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے روزانہ سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد السی کا تیل لگائیں۔ ایک ہی ہفتے میں حلقے غائب ہونے لگیں گے اور آنکھوں کے گرد کی جلد نرم و چمکدار ہو جائے گی۔
٭ جسم میں کیلشیم کی کمی پوری کرنے کیلئے السی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ جگر کے افعال کو درست رکھنے کا السی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ موٹاپے کا شکار افراد جو اپنا وزن کم کرنا چاہیں السی کے متواتر استعمال سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ دماغ کے افعال کی درستگی میں السی کا اپنا ایک خاص مقام ہے۔ دل اور دوران خون میں السی کا متواتر استعمال کولیسٹرول کی مقدار کم کرکے دل کے دورہ اور بلڈپریشر کے امکانات کو کم کردیتا ہے جو افراد تیل کا ذائقہ پسند نہیں کرتے وہ تیل کے استعمال کے بعد ایک گلاس جوس لے لیں۔ انناس اور تھوڑا سا شہد ڈال کر 15 منٹ کے وقفہ کے بعد پی سکتے ہیں۔ تیل کا ذائقہ ختم ہوجائیگا۔
   
روغن السی کے حوالے سے احتیاط:
روغن السی کو رنگدار بوتل میں ریفریجریٹر میں رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے کیمیائی اجزا آکسیجن اور روشنی سے مل کر ضرر رساں اجزا میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
السی کے تیل کو فرائی نہیں کرنا چاہیے۔ زیادہ گرم حالت میں السی کے تیل کا استعمال نقصان دہ ہے۔ السی کے گرم تیل سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کے اثرات سے کینسر ہو سکتا ہے۔ السی کے تیل کا ضرورت سے زیادہ استعمال ڈیپریشن، پیشاب کی بیماریوں اور پیٹ کے درد کا موجب ہو سکتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items